اہم خبریں
  • تازہ ترین
  • سپریم کورٹ/آرڈرز
  • تمام آزاد امیدواروں کی جگہ پر نئے انتخابات کروائے جائیں گے،سپریم کورٹ
  • سپریم کورٹ نے آزاد امیدواروں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا
  • تمام آزادامیدواروں کو آج سے نااہل سمجھا جائے گا،سپریم کورٹ
  • دنیا
  • سلامتی کونسل اجلاس/روسی مندوب
  • ایران کے سپریم لیڈر اور حکومت کے حق میں بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکلے،روسی مندوب
  • امریکی اقدامات مشرقِ وسطیٰ کو مزید بحران کی طرف دھکیل سکتے ہیں،روسی مندوب کاانتباہ
  • ماسکو نے ایران سے متعلق مسائل کے پرامن حل کے لیے تعاون کی پیشکش کر دی
  • سلامتی کونسل کا اجلاس ہنگامہ خیز، روسی مندوب نے اجلاس کو “سرکس” قرار دے دیا۔
  • روس کی اقوام متحدہ میں امریکا پر شدید تنقید، اجلاس کو ایران میں مداخلت کے بجائے امن کے لیے قرار دینے کا مطالبہ
  • امریکا ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کر کے کشیدگی بڑھا رہا ہے،روسی مندوب کاالزام
  • ایرانی اداروں پر قبضے کے لیے امریکی بیانات ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، روسی مندوب
  • شہریوں کا تحفظ ایرانی حکومت کی ذمہ داری ہے،روسی مندوب
  • امریکہ
  • ڈونلڈ ٹرمپ/نئی تعیناتی
  • ماورا نامدار کی تقرری پر مختلف حلقوں میں حیرت
  • ماورا نامدار تجربہ کار وکیل ہیں:حامیوں کا مؤقف
  • ٹرمپ نے بیوٹی پارلر کی مالک وکیل کو اہم عہدے پر تعینات کر دیا
  • ٹرمپ انتظامیہ میں نئی تقرری، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • ماورا نامدار اسسٹنٹ یکریٹری آف اسٹیٹ برائے قونصلر امور مقرر
  • امریکی ویزا اور پاسپورٹ فیصلوں کی ذمہ داری ماورا نامدار کے سپرد
  • ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ، بیوٹی بزنس چلانے والی وکیل کو بڑا عہدہ
  • ٹرمپ دور میں ماورا نامدار کی محکمہ خارجہ میں واپسی
  • ویزا منظوری اور سفری قوانین اب ماورا نامدار دیکھیں گی
  • بیوٹی پارلر چین کی مالک ماورا نامدار کو کلیدی سرکاری عہدہ
  • شہر شہر
  • کراچی/مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:فائرنگ کےتبادلےکےبعد3ملزم گرفتار،پولیس
ایران کے حالیہ فسادات میں ٹرمپ ملوث ہیں، آیت اللہ خامنہ ای
ایران کے حالیہ فسادات میں ٹرمپ خود ملوث ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

شیئر کریں

ایران کے حالیہ فسادات میں ٹرمپ خود ملوث ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حالیہ مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں اور مالی نقصان کے اصل ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان مظاہروں کے پیچھے براہ راست امریکی صدر ملوث ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ہلاکتوں، مالی نقصان اور عوام کے خلاف پروپیگنڈے کے اصل ذمہ دار خود امریکی صدر ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ حالیہ ایران مخالف بغاوت اس لحاظ سے مختلف تھی کہ اس میں امریکی صدر ذاتی طور پر ملوث تھا۔

انھوں نے الزام لگایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی عوام کو اکسانے، ملک میں بدامنی پھیلانے اور سوشل میڈیا و بیانات کے ذریعے تشدد کو ہوا دینے میں براہِ راست کردار ادا کیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یہ احتجاجات کسی عوامی تحریک کے بجائے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی منصوبہ بند سازش تھے جن کا مقصد ایران کو عدم استحکام سے دوچار کرنا تھا۔

ایران کے رہبر اعلیٰ خامنہ ای نے کہا کہ دشمن قوتیں اقتصادی مشکلات کو بہانہ بنا کر نظام کے خلاف نفرت پھیلانا چاہتی تھیں۔

بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں دسمبر کے آخر سے شروع ہونے والے احتجاج میں ڈھائی ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بیانات میں ایرانی مظاہرین کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر گرفتار مظاہرین کو پھانسی دی گئی تو امریکا حملہ کردے گا۔

جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے مظاہرین کو سزائے موت دینے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ اس لیے اب وہ فوجی کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔
اپنی رائے دیں:
😊 بہت اچھا
🙂 اچھا
😐 ٹھیک ہے
🤔 بہتر ہو سکتا ہے
😡 بالکل پسند نہیں

مزید دنیا سے

برطانیہ نے ایران امریکا کشیدگی کے باعث قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کر دیے

برطانیہ نے ایران امریکا کشیدگی کے باعث قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کر دیے

متحدہ عرب امارات میں چائلڈ ڈیجیٹل سیفٹی لا نافذ

متحدہ عرب امارات میں چائلڈ ڈیجیٹل سیفٹی لا نافذ

ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ کا آغاز، 20 عالمی رہنماؤں کےچارٹر پر دستخط

ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ کا آغاز، 20 عالمی رہنماؤں کےچارٹر پر دستخط

ٹرمپ چند دنوں میں خامنہ ای کو نشانہ بنا سکتے ہیں، سابق امریکی سفیر کا تہلکہ خیز دعویٰ

ٹرمپ چند دنوں میں خامنہ ای کو نشانہ بنا سکتے ہیں، سابق امریکی سفیر کا تہلکہ خیز دعویٰ

سپریم لیڈر پر کسی قسم کا حملہ اعلان جنگ تصور ہوگا، ایرانی صدر

سپریم لیڈر پر کسی قسم کا حملہ اعلان جنگ تصور ہوگا، ایرانی صدر

سلامتی کونسل کا اجلاس سرکس کے مترادف ہے،روسی مندوب کا امریکا پراظہار برہمی

سلامتی کونسل کا اجلاس سرکس کے مترادف ہے،روسی مندوب کا امریکا پراظہار برہمی

💬 تبصرہ کریں

تازہ ترین تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں۔ پہلا تبصرہ کریں!