گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گل پلازہ کے افسوسناک واقعے پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کو ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود سیاسی کھیل جاری ہے، مگر ملبہ کسی اور پر ڈالنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل ذمہ داروں کی نشاندہی کرکے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے آپ تک درست معلومات نہ پہنچائی جا رہی ہوں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ سرکاری مشینری اپنی ذمہ داری کیوں پوری نہیں کر رہی؟ جن خاندانوں نے اپنے پیارے کھوئے، ان کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ انصاف مانگنے والی ماؤں اور لاٹھی چارج کا سامنا کرنے والے لواحقین کا دکھ ناقابلِ بیان ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ یہ ہرگز قابلِ قبول نہیں کہ شہری ٹیکس بھی دیں اور اپنی جانیں بھی گنوائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے اس سانحے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی تو تمام حقائق عوام کے سامنے رکھ دیے جائیں گے۔ ان کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور وہ کسی کو بھی اس پر پردہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی گزارش کریں گے کہ وہ کراچی کے حالات کا خود جائزہ لیں، تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ زیادتی کس نے کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک، ایک پلاٹ دیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں:
تازہ ترین تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں۔ پہلا تبصرہ کریں!