اہم خبریں
  • تازہ ترین
  • سپریم کورٹ/آرڈرز
  • تمام آزاد امیدواروں کی جگہ پر نئے انتخابات کروائے جائیں گے،سپریم کورٹ
  • سپریم کورٹ نے آزاد امیدواروں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا
  • تمام آزادامیدواروں کو آج سے نااہل سمجھا جائے گا،سپریم کورٹ
  • دنیا
  • سلامتی کونسل اجلاس/روسی مندوب
  • ایران کے سپریم لیڈر اور حکومت کے حق میں بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکلے،روسی مندوب
  • امریکی اقدامات مشرقِ وسطیٰ کو مزید بحران کی طرف دھکیل سکتے ہیں،روسی مندوب کاانتباہ
  • ماسکو نے ایران سے متعلق مسائل کے پرامن حل کے لیے تعاون کی پیشکش کر دی
  • سلامتی کونسل کا اجلاس ہنگامہ خیز، روسی مندوب نے اجلاس کو “سرکس” قرار دے دیا۔
  • روس کی اقوام متحدہ میں امریکا پر شدید تنقید، اجلاس کو ایران میں مداخلت کے بجائے امن کے لیے قرار دینے کا مطالبہ
  • امریکا ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کر کے کشیدگی بڑھا رہا ہے،روسی مندوب کاالزام
  • ایرانی اداروں پر قبضے کے لیے امریکی بیانات ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، روسی مندوب
  • شہریوں کا تحفظ ایرانی حکومت کی ذمہ داری ہے،روسی مندوب
  • امریکہ
  • ڈونلڈ ٹرمپ/نئی تعیناتی
  • ماورا نامدار کی تقرری پر مختلف حلقوں میں حیرت
  • ماورا نامدار تجربہ کار وکیل ہیں:حامیوں کا مؤقف
  • ٹرمپ نے بیوٹی پارلر کی مالک وکیل کو اہم عہدے پر تعینات کر دیا
  • ٹرمپ انتظامیہ میں نئی تقرری، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • ماورا نامدار اسسٹنٹ یکریٹری آف اسٹیٹ برائے قونصلر امور مقرر
  • امریکی ویزا اور پاسپورٹ فیصلوں کی ذمہ داری ماورا نامدار کے سپرد
  • ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ، بیوٹی بزنس چلانے والی وکیل کو بڑا عہدہ
  • ٹرمپ دور میں ماورا نامدار کی محکمہ خارجہ میں واپسی
  • ویزا منظوری اور سفری قوانین اب ماورا نامدار دیکھیں گی
  • بیوٹی پارلر چین کی مالک ماورا نامدار کو کلیدی سرکاری عہدہ
  • شہر شہر
  • کراچی/مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:فائرنگ کےتبادلےکےبعد3ملزم گرفتار،پولیس
گرین لینڈ تنازع: ٹرمپ کی یورپی ممالک کو بھاری ٹیرف کی کھلی دھمکی
گرین لینڈ تنازع: ٹرمپ کی یورپی ممالک کو بھاری ٹیرف کی کھلی دھمکی

شیئر کریں

گرین لینڈ تنازع: ٹرمپ کی یورپی ممالک کو بھاری ٹیرف کی کھلی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکا کے مجوزہ کنٹرول کی مخالفت کرنے والے ممالک کو درآمدی ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈنمارک اور اس کے یورپی اتحادیوں پر آئندہ ماہ سے اضافی محصولات عائد کیے جائیں گے تاکہ گرین لینڈ کے معاملے پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ امریکا فروری سے ڈنمارک اور اس کے اتحادی ممالک پر 10 فیصد درآمدی ٹیرف نافذ کرے گا، جو بعد ازاں جون سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ اقدام گرین لینڈ کے حصول کے لیے دباؤ کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے کئی دہائیوں بلکہ صدیوں تک ڈنمارک اور یورپی ممالک کو تجارتی سہولتیں اور سبسڈیز فراہم کیں، مگر اس کے بدلے کبھی مناسب معاوضہ وصول نہیں کیا گیا۔ ٹرمپ کے مطابق اب وقت آ گیا ہے کہ ڈنمارک اس کا ازالہ کرے، کیونکہ عالمی امن اور سلامتی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔


صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ مجوزہ ٹیرف ڈنمارک، ناروے، سویڈن، فرانس، جرمنی، برطانیہ، نیدرلینڈز اور فن لینڈ پر لاگو ہوگا اور یہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک گرین لینڈ کی خریداری سے متعلق کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا گزشتہ ڈیڑھ سو سال سے گرین لینڈ خریدنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن ڈنمارک مسلسل انکار کرتا رہا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق جدید دفاعی نظام اور ’’گولڈن ڈوم‘‘ منصوبے کے باعث اب گرین لینڈ کی جغرافیائی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کے مطالبات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ڈنمارک نے جزیرے اور اس کے اطراف میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی ہے۔ حالیہ دنوں میں فرانس، سویڈن اور دیگر یورپی ممالک کے فوجی دستے بھی ڈنمارک کی زیر قیادت مشترکہ مشقوں کے لیے گرین لینڈ پہنچے ہیں۔
اپنی رائے دیں:
😊 بہت اچھا
🙂 اچھا
😐 ٹھیک ہے
🤔 بہتر ہو سکتا ہے
😡 بالکل پسند نہیں

مزید امریکہ سے

امریکی تاریخ کی شدید ترین سردی، ریاست مشی گن کی جھیل برف کی موٹی تہہ میں تبدیل

امریکی تاریخ کی شدید ترین سردی، ریاست مشی گن کی جھیل برف کی موٹی تہہ میں تبدیل

امریکا نے ایران کی جانب بڑی فورس روانہ کردی، جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل

امریکا نے ایران کی جانب بڑی فورس روانہ کردی، جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل

حماس نے چند دنوں میں ہتھیار نہ ڈالے تو اُسے نیست و نابود کرکے رکھدیں گے، ٹرمپ

حماس نے چند دنوں میں ہتھیار نہ ڈالے تو اُسے نیست و نابود کرکے رکھدیں گے، ٹرمپ

گرین لینڈ پر امریکی قبضے اور پرچم لہرانے کی اے آئی تصویر جاری

گرین لینڈ پر امریکی قبضے اور پرچم لہرانے کی اے آئی تصویر جاری

امریکا کو گرین لینڈ کا مالک ہونا چاہیے تاکہ روس یا چین اس پر قبضہ نہ کرلیں، ٹرمپ

امریکا کو گرین لینڈ کا مالک ہونا چاہیے تاکہ روس یا چین اس پر قبضہ نہ کرلیں، ٹرمپ

ٹرمپ نے بیوٹی پارلر کی مالکن خاتون وکیل کو اہم عہدے پر تعینات کردیا

ٹرمپ نے بیوٹی پارلر کی مالکن خاتون وکیل کو اہم عہدے پر تعینات کردیا

💬 تبصرہ کریں

تازہ ترین تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں۔ پہلا تبصرہ کریں!