اہم خبریں
  • تازہ ترین
  • سپریم کورٹ/آرڈرز
  • تمام آزاد امیدواروں کی جگہ پر نئے انتخابات کروائے جائیں گے،سپریم کورٹ
  • سپریم کورٹ نے آزاد امیدواروں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا
  • تمام آزادامیدواروں کو آج سے نااہل سمجھا جائے گا،سپریم کورٹ
  • دنیا
  • سلامتی کونسل اجلاس/روسی مندوب
  • ایران کے سپریم لیڈر اور حکومت کے حق میں بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکلے،روسی مندوب
  • امریکی اقدامات مشرقِ وسطیٰ کو مزید بحران کی طرف دھکیل سکتے ہیں،روسی مندوب کاانتباہ
  • ماسکو نے ایران سے متعلق مسائل کے پرامن حل کے لیے تعاون کی پیشکش کر دی
  • سلامتی کونسل کا اجلاس ہنگامہ خیز، روسی مندوب نے اجلاس کو “سرکس” قرار دے دیا۔
  • روس کی اقوام متحدہ میں امریکا پر شدید تنقید، اجلاس کو ایران میں مداخلت کے بجائے امن کے لیے قرار دینے کا مطالبہ
  • امریکا ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کر کے کشیدگی بڑھا رہا ہے،روسی مندوب کاالزام
  • ایرانی اداروں پر قبضے کے لیے امریکی بیانات ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، روسی مندوب
  • شہریوں کا تحفظ ایرانی حکومت کی ذمہ داری ہے،روسی مندوب
  • امریکہ
  • ڈونلڈ ٹرمپ/نئی تعیناتی
  • ماورا نامدار کی تقرری پر مختلف حلقوں میں حیرت
  • ٹرمپ نے بیوٹی پارلر کی مالک وکیل کو اہم عہدے پر تعینات کر دیا
  • ماورا نامدار تجربہ کار وکیل ہیں:حامیوں کا مؤقف
  • ماورا نامدار اسسٹنٹ یکریٹری آف اسٹیٹ برائے قونصلر امور مقرر
  • ٹرمپ انتظامیہ میں نئی تقرری، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • امریکی ویزا اور پاسپورٹ فیصلوں کی ذمہ داری ماورا نامدار کے سپرد
  • ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ، بیوٹی بزنس چلانے والی وکیل کو بڑا عہدہ
  • ٹرمپ دور میں ماورا نامدار کی محکمہ خارجہ میں واپسی
  • ویزا منظوری اور سفری قوانین اب ماورا نامدار دیکھیں گی
  • بیوٹی پارلر چین کی مالک ماورا نامدار کو کلیدی سرکاری عہدہ
  • شہر شہر
  • کراچی/مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:فائرنگ کےتبادلےکےبعد3ملزم گرفتار،پولیس
اسحاق ڈار کا سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے رابطہ
اسحاق ڈار کا سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے رابطہ، یمن پر جامع مذاکرات کے فیصلے کا خیرمقدم

شیئر کریں

اسحاق ڈار کا سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے رابطہ، یمن پر جامع مذاکرات کے فیصلے کا خیرمقدم

پاکستان نے یمن کے صدارتی لیڈرشپ کونسل کی جانب سے تنازع کے حل کے لیے سعودی عرب میں جامع مذاکرات کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پرامن ماحول میں آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کرکے ان کے اقدام کو سراہا۔

ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے یمن کی صدارتی لیڈرشپ کونسل کی جانب سے ریاض میں جامع مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے اور ایک مرتبہ پر یمن کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ متفقہ اصولوں پر مذاکراتی سیاسی حل کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے لیے کوششیں کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان یمن کے اتحاد اور علاقائی سلامتی کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

دفترخارجہ نے کہا کہ اتحاد اور برادرانہ اصولوں کے تحت پاکستان کو توقع ہے کہ علاقائی کوششیں یمن کے پائیدار امن اور استحکام کو بحال کرنے میں معاون ہوں گی۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ پہنچنے کے بعد سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور مثحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے یمن سے متعلق سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان کا خیر مقدم کیا اور خطے میں صورت حال کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے تمام فریقین کی کوششوں کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے بیجنگ سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں مثبت پیش رفت اور بہتری کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس امر کو سراہا کہ مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے زمینی حقائق میں ٹھوس اور مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

اپنی رائے دیں:
😊 بہت اچھا
🙂 اچھا
😐 ٹھیک ہے
🤔 بہتر ہو سکتا ہے
😡 بالکل پسند نہیں

مزید تازہ ترین سے

خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار سیاسی ماحول فراہم کیا جاتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار سیاسی ماحول فراہم کیا جاتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

کے پی کے میں آپریشن کی تیاری ہو رہی جو کہ بدمعاشی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

کے پی کے میں آپریشن کی تیاری ہو رہی جو کہ بدمعاشی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

خان یونس کے قریب خیموں پر اسرائیلی فضائی حملے،5 فلسطینی شہید،طبی ماہرین

خان یونس کے قریب خیموں پر اسرائیلی فضائی حملے،5 فلسطینی شہید،طبی ماہرین

💬 تبصرہ کریں

تازہ ترین تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں۔ پہلا تبصرہ کریں!