اہم خبریں
  • تازہ ترین
  • سپریم کورٹ/آرڈرز
  • تمام آزاد امیدواروں کی جگہ پر نئے انتخابات کروائے جائیں گے،سپریم کورٹ
  • سپریم کورٹ نے آزاد امیدواروں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا
  • تمام آزادامیدواروں کو آج سے نااہل سمجھا جائے گا،سپریم کورٹ
  • دنیا
  • سلامتی کونسل اجلاس/روسی مندوب
  • ایران کے سپریم لیڈر اور حکومت کے حق میں بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکلے،روسی مندوب
  • امریکی اقدامات مشرقِ وسطیٰ کو مزید بحران کی طرف دھکیل سکتے ہیں،روسی مندوب کاانتباہ
  • ماسکو نے ایران سے متعلق مسائل کے پرامن حل کے لیے تعاون کی پیشکش کر دی
  • سلامتی کونسل کا اجلاس ہنگامہ خیز، روسی مندوب نے اجلاس کو “سرکس” قرار دے دیا۔
  • روس کی اقوام متحدہ میں امریکا پر شدید تنقید، اجلاس کو ایران میں مداخلت کے بجائے امن کے لیے قرار دینے کا مطالبہ
  • امریکا ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کر کے کشیدگی بڑھا رہا ہے،روسی مندوب کاالزام
  • ایرانی اداروں پر قبضے کے لیے امریکی بیانات ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، روسی مندوب
  • شہریوں کا تحفظ ایرانی حکومت کی ذمہ داری ہے،روسی مندوب
  • امریکہ
  • ڈونلڈ ٹرمپ/نئی تعیناتی
  • ماورا نامدار کی تقرری پر مختلف حلقوں میں حیرت
  • ماورا نامدار تجربہ کار وکیل ہیں:حامیوں کا مؤقف
  • ٹرمپ نے بیوٹی پارلر کی مالک وکیل کو اہم عہدے پر تعینات کر دیا
  • ٹرمپ انتظامیہ میں نئی تقرری، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • ماورا نامدار اسسٹنٹ یکریٹری آف اسٹیٹ برائے قونصلر امور مقرر
  • امریکی ویزا اور پاسپورٹ فیصلوں کی ذمہ داری ماورا نامدار کے سپرد
  • ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ، بیوٹی بزنس چلانے والی وکیل کو بڑا عہدہ
  • ٹرمپ دور میں ماورا نامدار کی محکمہ خارجہ میں واپسی
  • ویزا منظوری اور سفری قوانین اب ماورا نامدار دیکھیں گی
  • بیوٹی پارلر چین کی مالک ماورا نامدار کو کلیدی سرکاری عہدہ
  • شہر شہر
  • کراچی/مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:فائرنگ کےتبادلےکےبعد3ملزم گرفتار،پولیس
فلم دھُرندھر کیخلاف کراچی کی عدالت میں درخواست دائر، مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ
فلم دھُرندھر کیخلاف کراچی کی عدالت میں درخواست دائر، مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

شیئر کریں

فلم دھُرندھر کیخلاف کراچی کی عدالت میں درخواست دائر، مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن محمد عامر نے بھارتی فلم دھُرندھر کیخلاف مقامی عدالت میں آئینی درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے کارکن نے بھارتی فلم کے ٹریلر میں بینظیر بھٹو شہید کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کے پرچم و جلسوں کے مناظر کے غیر مجاز استعمال اور جماعت کو دہشت گردوں کی حمایت کرنے کے طور پر دکھائے جانے کیخلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست گزار نے فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسرز، اداکاروں اور متعلقہ عملے کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں فلم کے ڈائریکٹر آدتیہ دھر، پروڈیوسر لوکیش دھر، جیوتی کشور دیش پانڈے، اداکار رنویر سنگھ، سنجے دت، اکشے کھنہ، آر مادھون، ارجن رامپال، سارہ ارجن، راکیش بینی، سنیماٹوگرافر وکاش نولکھا، ایڈیٹر شیو کمار وی پانیکر اور دیگر نامعلوم عملے کو بطور ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے فلم دھُرندھر کا آفیشل ٹریلر سوشل میڈیا پر دیکھا جس میں پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی تصاویر، پارٹی پرچم اور ریلیوں کے مناظر بلا اجازت شامل کیئے گئے۔

ٹریلر میں پیپلز پارٹی کو دہشتگردوں کی حمایت کرنے والی جماعت کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو جھوٹ، بد نیتی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا ہے۔

فلم کی تشہیری مہم میں کراچی، خصوصاً لیاری کودہشت گرد اور جنگ زدہ علاقہ قرار دیا گیا ہے جو کہ شہر اور اس کے باسیوں کیخلاف انتہائی اشتعال انگیز، بے بنیاد اور نقصان دہ تاثر ہے، جس سے پاکستان کی ساکھ کو عالمی سطح پر نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ فلم کا ٹریلر عوام میں پیپلز پارٹی، اس کی قیادت اور کارکنوں کیخلاف نفرت، حقارت اور اشتعال پھیلانے کا باعث بن رہا ہے، جو پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 499، 500، 502، 504، 505، 153-A اور 109 کے تحت قابلِ دست اندازیِ پولیس جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق انہوں نے پولیس اسٹیشن درخشاں کے ایس ایچ او کو تحریری شکایت جمع کرائی مگر پولیس نے نہ تو مقدمہ درج کیا اور نہ ہی کوئی قانونی کارروائی کی، جس کے باعث وہ عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور ہوئے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کو فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے، ایس ایس پی ساؤتھ کو شفاف اور غیر جانبدارانہ تفتیش کی نگرانی کا حکم دیا جائے جبکہ فلم سے متعلق تمام ذمہ داروں کو تفتیش میں نامزد کیا جائے۔
اپنی رائے دیں:
😊 بہت اچھا
🙂 اچھا
😐 ٹھیک ہے
🤔 بہتر ہو سکتا ہے
😡 بالکل پسند نہیں

مزید انٹرٹینمنٹ سے

رنویر کے فلم چھوڑنے پر شاہ رخ خان نے ڈان 3 میں واپسی کی شرط عائد کردی

رنویر کے فلم چھوڑنے پر شاہ رخ خان نے ڈان 3 میں واپسی کی شرط عائد کردی

ہالی ووڈ اداکار کا اہلیہ سمیت بیدردی سے قتل، بیٹا گرفتار

ہالی ووڈ اداکار کا اہلیہ سمیت بیدردی سے قتل، بیٹا گرفتار

💬 تبصرہ کریں

تازہ ترین تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں۔ پہلا تبصرہ کریں!