اہم خبریں
  • تازہ ترین
  • سپریم کورٹ/آرڈرز
  • تمام آزاد امیدواروں کی جگہ پر نئے انتخابات کروائے جائیں گے،سپریم کورٹ
  • سپریم کورٹ نے آزاد امیدواروں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا
  • تمام آزادامیدواروں کو آج سے نااہل سمجھا جائے گا،سپریم کورٹ
  • دنیا
  • سلامتی کونسل اجلاس/روسی مندوب
  • ایران کے سپریم لیڈر اور حکومت کے حق میں بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکلے،روسی مندوب
  • امریکی اقدامات مشرقِ وسطیٰ کو مزید بحران کی طرف دھکیل سکتے ہیں،روسی مندوب کاانتباہ
  • ماسکو نے ایران سے متعلق مسائل کے پرامن حل کے لیے تعاون کی پیشکش کر دی
  • سلامتی کونسل کا اجلاس ہنگامہ خیز، روسی مندوب نے اجلاس کو “سرکس” قرار دے دیا۔
  • روس کی اقوام متحدہ میں امریکا پر شدید تنقید، اجلاس کو ایران میں مداخلت کے بجائے امن کے لیے قرار دینے کا مطالبہ
  • امریکا ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کر کے کشیدگی بڑھا رہا ہے،روسی مندوب کاالزام
  • ایرانی اداروں پر قبضے کے لیے امریکی بیانات ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، روسی مندوب
  • شہریوں کا تحفظ ایرانی حکومت کی ذمہ داری ہے،روسی مندوب
  • امریکہ
  • ڈونلڈ ٹرمپ/نئی تعیناتی
  • ماورا نامدار کی تقرری پر مختلف حلقوں میں حیرت
  • ماورا نامدار تجربہ کار وکیل ہیں:حامیوں کا مؤقف
  • ٹرمپ نے بیوٹی پارلر کی مالک وکیل کو اہم عہدے پر تعینات کر دیا
  • ٹرمپ انتظامیہ میں نئی تقرری، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • ماورا نامدار اسسٹنٹ یکریٹری آف اسٹیٹ برائے قونصلر امور مقرر
  • امریکی ویزا اور پاسپورٹ فیصلوں کی ذمہ داری ماورا نامدار کے سپرد
  • ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ، بیوٹی بزنس چلانے والی وکیل کو بڑا عہدہ
  • ٹرمپ دور میں ماورا نامدار کی محکمہ خارجہ میں واپسی
  • ویزا منظوری اور سفری قوانین اب ماورا نامدار دیکھیں گی
  • بیوٹی پارلر چین کی مالک ماورا نامدار کو کلیدی سرکاری عہدہ
  • شہر شہر
  • کراچی/مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ
  • کراچی:فائرنگ کےتبادلےکےبعد3ملزم گرفتار،پولیس
کیا بریانی کھا کر بھی وزن کم کرنا ممکن ہے؟
کیا بریانی کھا کر بھی وزن کم کرنا ممکن ہے؟

شیئر کریں

کیا بریانی کھا کر بھی وزن کم کرنا ممکن ہے؟

بریانی کو ہمیشہ وزن بڑھانے والی ڈش سمجھا جاتا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر طریقہ درست ہو تو یہ کھانا وزن کم کرنے کے سفر میں رکاوٹ نہیں بنتا۔

وزن گھٹانے کے لیے صرف اُبلی ہوئی غذا یا بھوکے رہنے کی ضرورت نہیں، بلکہ انداز تبدیل کیا جائے تو پسندیدہ ڈشز بھی پلان کا حصہ رہ سکتی ہیں۔

وزن کم کروانے کی کوچ اور ماہرِ غذائیت موہیتا کے مطابق بریانی چھوڑنے کے بجائے اسے سمجھداری سے پکانا ضروری ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ’’اگر آپ چند بنیادی چیزیں ذہن میں رکھیں تو بریانی بھی ڈائٹ کا حصہ بن سکتی ہے۔ احساسِ جرم کے بغیر کھائیں، بس طریقہ بدل دیں۔‘‘

ان کے مطابق عام روایتی بریانی میں ایک کلو گوشت، ایک کلو چاول اور زیادہ گھی استعمال ہوتا ہے، جس سے چکنائی اور کاربوہائیڈریٹ بڑھ جاتے ہیں جبکہ پروٹین کم رہ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزن کم کرنے والے افراد اسے نقصان دہ سمجھتے ہیں۔

موہیتا نے اپنی ’’چکن فَیٹ لوس بریانی‘‘ کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ اس میں بغیر چکنائی والا گوشت، ناپ تول کر چاول، مناسب مصالحے اور بہت کم گھی شامل کیا جاتا ہے۔ اس طرح ذائقہ برقرار رہتا ہے مگر اضافی کیلوریز نہیں بڑھتیں۔

ب کے مطابق دو سو گرام چاول کے ساتھ چار سو گرام بغیر ہڈی والا چکن لیا جائے، جسے سو گرام گریک یوگرٹ اور مصالحوں میں میری نیٹ کیا جائے۔ چاول آدھے گھنٹے تک بھگوئے جائیں اور گوشت اسی دوران فریج میں رکھا جائے۔ پیاز صرف ایک چمچ گھی میں براؤن کی جائے یا ایئر فرائیر استعمال کیا جائے۔


تیار شدہ بریانی کو 300 گرام کم چکنائی والے دہی سے بنے رائتے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے، جس میں باریک کٹی سبزیاں شامل ہوں۔ ماہر کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے نہ صرف ذائقہ برقرار رہتا ہے بلکہ وزن میں اضافہ بھی نہیں ہوتا۔


موہیتا کا مؤقف ہے کہ صحت مند جسم کے ساتھ لذیذ کھانے سے بھی محبت کی جاسکتی ہے۔ ’’ہمیں ایسا کھانا کھانا چاہیے جس سے نفرت نہ ہو۔ چند سادہ تبدیلیاں بریانی کو بھی فٹنس پلان کا حصہ بنا سکتی ہیں۔‘‘


اپنی رائے دیں:
😊 بہت اچھا
🙂 اچھا
😐 ٹھیک ہے
🤔 بہتر ہو سکتا ہے
😡 بالکل پسند نہیں

مزید پکوان سے

متعلقہ پوسٹس نہیں ملیں۔

💬 تبصرہ کریں

تازہ ترین تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ موجود نہیں۔ پہلا تبصرہ کریں!